18 مارچ، 2022، 12:54 PM

افغان طالبان کا آئندہ ہفتہ سے لڑکیوں کے اسکولز کھولنے کا اعلان

افغان طالبان کا آئندہ ہفتہ سے لڑکیوں کے اسکولز کھولنے کا اعلان

افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے آئندہ ہفتہ سے لڑکیوں کے اسکولز کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے آئندہ ہفتہ سے لڑکیوں کے اسکولز کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق افغان وزارت تعلیم کے ترجمان عزیزاحمد کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کے اسکولزآئندہ ہفتے سے کھول دئیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طالبات کو صرف خواتین اساتذہ پڑھائیں گی  تاہم ان دیہی علاقوں میں جہاں خواتین اساتذہ کی کمی ہے وہاں بڑی عمر کے مرد اساتذہ کو لڑکیوں کو پڑھانے کی اجازت ہوگی۔

 گزشتہ سال اگست میں افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے قیام کے بعد لڑکیوں کے تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے تھے۔

News ID 1910196

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha